6 ستمبر 2013 - 19:30
اقوام متحدہ ميں امريکي سفير: واشنگٹن نے تمام راستے بند کر لئے

اقوام متحدہ ميں امريکي سفير نے اعتراف کيا ہے کہ واشنگٹن نے جنگ شام کے بارے ميں تمام متبادل راستوں کو بند کرديا ہے۔

ابنا: امريکي سفير سامنتھا پاور کا کہنا تھا کہ امريکہ  کے پاس شام کے خلاف جنگ کے سوا کوئي اور راستہ باقي نہيں بچا ہے۔ انہوں نے دعوي کيا کہ بقول انکے ہميں حقيقت سامنے رکھنا چاہيے کہ  کيميائي ہتھياروں کے استعمال کے معاملے ميں بقول ان کے  روس، صدر بشار اسد کي حمايت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ يہ سمجھنا ہماري سادہ لوحي ہوگا کہ روس بدل جائے گا۔ اقوام متحدہ ميں امريکي سفير نے يہ بھي دعوي کيا کہ صدر بشار اسد نے بقول ان کے  اکيس اگست کے واقعے ميں پہلے کے مقابلے ميں کہيں زيادہ کيميائي ہتھيار استمعال کئے ہيں ليکن ان کے کيميائي بموں کے ذخائر ميں کوئي کمي واقع نہيں ہوئي ہے۔امريکہ اور اس کے مغربي اتحاديوں نے شام ميں کيميائي ہتھياروں کے استعمال کا ڈھونگ رچا کر تحريک مزاحمت کے اہم علاقائي ستون کے خلاف جنگ کا نقارہ بجانا شروع کرديا ہے۔ يہ پروپيگنڈا ايسے وقت ميں کيا جارہا ہے جب حکومت شام نے اقوام متحدہ کے ماہرين کو اس علاقے کے معائنے کي اجازت دے دي ہے جن کے بارے ميں دعوي کيا جارہا ہے کہ وہاں کيميائي ہتھيار استمعال کئے گئے ہيں۔......./169